in

موجودہ دور اور موبائل کے استعمال

آپ سوچ رہے ہونگے ایسی کون سی چیز ہے جو موبائل کے ساتھ ہوتی ہے تو چلئے آپ کے تجسّس کو زیادہ لمبا نا کرتے ہوئے بتا ہی دیتے ہیں  آج کے دور میں جو چیز موبائل کے ساتھ ایک اہم کردار نبھاتی وہ ہے انٹرنیٹ

حالیہ جدید دور میں اسمارٹ موبائل انسانی زندگی کا اہم جزو قرار پایا ہے  جس طرح ہم نے بچپن میں اسکول میں پڑھا تھا کہ انسان کی بنیادی ضروریات تین ہے 1) روٹی 2) کپڑا  اور 3) مکان 20 ویں صدی کے اواخر تک ہم لوگوں  نے یہی تین چیزوں کو انسان کی بنیادی ضرورت مانا تھا لیکن 21 ویں  صدی میں انسان کی بنیادی ضروریات کی تعداد میں ایک چیز کا اضافہ ہوا اور وہ چیز  موبائل .
حالانکہ 21 ویں صدی سے پہلے بھی لوگ موبائل فون استعمال کیا کرتے تھے لیکن اس وقت موبائل یوزر بہت ہی کم تھے موبائل فون خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں تھی لیکن جوں جوں وقت گزرتا گیا اور زمانہ ترقی کرتا گیا تو موبائل انسان کے لئے ایک لازمی چیز بنتا گیا اور دیکھتے دیکھتے یہ انسانی ایجاد انسانی زندگی میں اس طرح گھل مل گیا ہے کہ انسان موبائل فون کے بغیر ایک منٹ بھی سکون سے نہیں رہ سکتا یا یوں کہیے کہ انسان موبائل کے بغیر رہ سکتا ہے لیکن اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ نارمل رہے.
جیسے جیسے دور ترقی کرتا گیا ویسے ویسے موبائل میں بھی تبدیلی آنے لگی۔ پہلے کے دور میں لوگ اسمارٹ ہوتے تھے لیکن آج موبائل فون اسمارٹ ہو گئے ہیں حالانکہ دیکھا جائے تو موبائل فون کے آنے سے انسان کو آسانی تو ہوئی ہے لیکن بہت ساری چیزوں پر موبائل اثر انداز ہوا ہے مثلاً : ہاتھ گھڑی کا خاتمہ ہو گیا  کیلینڈر کا وجود خطرے میں پڑ گیا .کمرہ بھی موبائل کے ساتھ آنے لگا وغیرہ  یہ تمام چیزیں اب موبائل فون میں بآسانی مل جاتی ہیں ۔
موجودہ دور اور موبائل کے استعمال
اب آتے ہیں موبائل کے ساتھ ساتھ رہنے والی ایک اہم چیز پر ۔ آپ
سوچ رہے ہونگے ایسی کون سی چیز ہے جو موبائل کے ساتھ ہوتی ہے تو چلئے آپ کے تجسّس کو زیادہ لمبا نا کرتے ہوئے بتا ہی دیتے ہیں  آج کے دور میں جو چیز موبائل کے ساتھ ایک اہم کردار نبھاتی وہ ہے انٹرنیٹ . جی ہاں اگر آپ کے پاس اسمارٹ فون ہے تو لازمی ہے کہ اس میں انٹرنیٹ ضرور ہوگا اگر انٹرنیٹ نہیں ہے تو شاید آپ کو اسمارٹ موبائل رکھنے کا کوئی مطلب نہیں اور موبائل کمپنیوں نے انٹرنیٹ اتنا سستا کر دیا ہے کہ ہر کوئی بآسانی اپنے موبائل میں انٹرنیٹ رکھ سکتا ہے  اب آتے ہیں انٹرنیٹ کے استعمال پر ۔
موبائل میں انٹر نیٹ ہو تو آپ آسانی سے کسی بھی جگہ پہونچ سکتے ہیں (google map ) اور اگر آپ کو اتنی بھی فرصت نا ہو کہ آپ کسی سے بالمسافہ نا مل سکیں تو آپ ویڈیو کال کے ذریعے اس شخص سے بآسانی بات کر سکتے ہیں اور اگر آپ کو کسی چیز کی معلومات حاصل کرنا ہو تو آپ گوگل سرچ کر کے معلومات اکٹھا کر سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ لیکن موجودہ حالات میں انٹرنیٹ کا غلط استعمال بھی کثرت سے ہونے لگا ہے مثلاً  لوگ فحش فلمیں دیکھتے ہے جس سے معاشرے میں برائی بڑھ رہی ہے  ابھی تو ایک نیا ٹرینڈ چل رہا ہے یعنی آن لائن گیمز متعارف کرایے جانے لگے ہیں جو انٹرنیٹ کے ذریعے چلتے ہیں جو سماج کے لئے ناسور بنتے جا رہے ہیں  آن لائن جوا ،سٹہ کھیلا جا رہا ہے اور اس میں اسکول اور کالج کے طلبہ بھی شامل ہیں جو آن لائن جوا کھیلتے ہیں جو کہ دھیرے دھیرے برائی کی جانب بڑھتے جا رہے ہیں  سرپرست حضرات صرف اپنے بچوں کو موبائل دلا کر فارغ ہو جاتے ہے لیکن یہ نہیں دیکھتے کہ انکا بچہ موبائل کو کس طرح استعمال کرتا ہے اور کیا کیا گل کھلاتا ہے.
اس لیے والدین حضرات کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر خاص دھیان دیں کہیں ایسا نا ہو کے انکا بچہ موبائل میں جگار کھیلتے کھیلتے کسی بری لت میں پڑ جائے  جس طرح موبائل پہلے یانی آج سے 5-6 سال پہلے انسانی زندگی کی ایک اہم ایجاد قرار دیا جاتا تھا اب وہی موبائل برائی کا اڈہ بنتا جا رہا ہے ۔
از قلم : ۰آفتا ب عا لم
Facebook Comments

What do you think?

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%